ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں

محکمہ داخلہ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں ۔ 

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صرف رجسٹرڈ فلاحی تنظیمیں اور ڈی سی سے این او سی لینے والے کھالیں جمع کرسکتے ہیں۔ کالعدم جماعتوں کو کسی صورت بھی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں، کھالیں جمع کرنیوالے تنظیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں گے۔ کالعدم جماعت یا اس کا کوئی رکن کھالیں جمع کرتا پکڑا گیا تو سخت کارروائی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں ڈی سی سے اجازت نامہ لے کر ہی کھالیں جمع کر سکتی ہیں ۔