ویب ڈیسک : لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہو گیا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے سے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 509 روپے ہو گئی ہے۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 338 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 351 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 246 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔