(کومل اسلم) شہر لاہورمیں گرمی کی شدت ایک بار پھر سے بڑھنے لگی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے تا حال آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین نے آج ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورچوتھے نمبر پر آ گیا ہےجبکہ شہر میں آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی محسوس ہونے کے بائث ایئر کوالٹی انڈیکس 159ریکارڈ کی گئی ہے، سید مراتب علی روڈ 195 ،ٹھوکر نیاز بیگ پر آلودگی کی شرح 149 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب عید قربان کے دوسرے روز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 18 جون سے ملک کے مغربی علاقوں میں نم ہوائیں داخل ہونے کے باعث گلگت، کے پی کے، پنجاب ،اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، 16 سے 18 جون کے دوران کے پی کے میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال، ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، 16 سے 18 جون کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 18 سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی ،مری اور گلیات میں اندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، 20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی جھگڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جون کے دوران کوئٹہ ژوب، ڈیرا بوٹکے باہر خان میں اندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ 17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد میں آندھی جکڑ چڑنے کے علاوہ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، 19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئ۔
۔۔