ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومتی وفد اور ٹی ایل پی مذاکراتی کمیٹی کی  دوسری ملاقات  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے تحریک لبیک پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کی  دوسری ملاقات سامنے آئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق حکومتی ٹیم سے ملاقات کے بعد ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا دوسری ملاقات کے بعد ہونے والی بات چیت پر وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بچاؤ مارچ ابھی ختم نہیں کیا جارہا ، مارچ اپنی منزل اسلام آباد کے لیے رواں دواں ہے ، مارچ کے قائدین اور شرکاء آج سرائے عالمگیر میں قیام کرینگے۔

 مارچ ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حافظ سعد رضوی کی قیادت میں مجلسِ شوریٰ کے اجلاس کے بعد فیصلہ ہوگا، مارچ تا حال جاری ہے اور مذاکرات کا سلسلہ بھی چل رہا ہے ، اپنے مطالبات پر من و عن عمل چاہتے ہیں ، 6 نکات پر اتفاق ہوا ہے ، ابھی پٹرولیم مصنوعات اور دیگر چیزوں پر بات چیت باقی ہے ، امید کرتے ہیں کہ اگلی ملاقات میں تمام مطالبات پر اتفاق ہو جائے گا ، اتفاق ہونے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کو تحریری شکل دی جائے گی ۔