ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ڈاکو راج،24 گھنٹوں کے دوران 4 سو سے زائد وارداتیں

لاہور میں ڈاکو راج،24 گھنٹوں کے دوران 4 سو سے زائد وارداتیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 4 سو سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

 پولیس ذرائع کے مطابق شاپ رابری کی 5، ہاؤس رابری کی 2، سٹریٹ کرائم  کی 2،کار چوری کی 2، موٹر سائیکل چھیننے کی 5، نقب زنی کی 3، موٹر سائیکل چوری کی 116 اور 337 متفرق وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو مبشر کی ٹانگ میں گولی مار کر لوٹے بغیر فرار  ، غازی آباد کے علاقے میں چور غلام محی الدین دین کے گھر سے 1لاکھ 65 ہزار روپے نقدی اور دیگر گھریلو اشیا لے اڑے۔ہنجروال کے علاقے میں چور صدیق علی کی پینٹ کی دکان سے 19 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت  کا پینٹ اور کیمیکل، کاہنہ کے علاقے میں چور شیراز بٹ کے گودام سے 30 لاکھ مالیت کی ڈائیاں چوری کر کے لے گئے۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو حسن رشید سے 10 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 اسی طرح ہنجروال کے علاقے میں ڈاکو محمد احمد کے گھر میں گھس کراہلخانہ سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے۔ٹاؤن شپ کے علاقے میں ڈاکو علی رضا کے گھر میں گھس کر اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر اٹھارہ لاکھ 91 ہزار مالیت کا 8 تولہ سونا اور نقدی، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو مظہر لیاقت کی دکان سے گن پوائنٹ پر 62 ہزار روپے چھین کر فرارہوئے۔

مصطفی آباد کے علاقے میں ڈاکو آصف کی فارمیسی سے گن پوائنٹ پر 32 ہزار روپے،ٹاؤن شپ کے علاقے میں ڈاکو عادل کے میڈیکل سٹور سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے فرار جبکہ سندر کے علاقے میں ڈاکو ندیم کی موبائل۔شاپ سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے لوٹ کر فرار  ہو گئے۔ سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکو ناصر کے سپر سٹور  سے گن پوائنٹ پر پانچ لاکھ 93 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

  اسی طرح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر جنوبی چھاونی میں عاصم ،شمالی چھاؤنی میں رفاقت علی ،مغل پورہ سے ارسم اشفاق ،سندر میں عمران، فیصل ٹاؤن سے حمود شفیع سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔ سبزہ زار کے علاقے سے چور اصغر اور ارشد کی کار لے اڑے ،پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔