ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

Sania Mirza Wow The Internet With Her Dance Moves
کیپشن: Sania Miraz video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، اس بار ثانیہ نے اپنی ایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ منفرد انداز اپنائے بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور منفرد تصاویر اپ لوڈ کرتی نظر آتی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ثانیہ ایک مخصوص انداز میں پہلے کھڑی ہیں اور میوزک شروع ہونے پر ٹھمکے لگا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹینس سٹار بالی ووڈ کے گانے پر رقص کررہی ہے، اس نئی ویڈیو کو ثانیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، ویڈیو کو اب تک 73 ہزار سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں، کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

M .SAJID .KHAN

Content Writer