(ویب ڈیسک)ڈکیت ،چور اور نوسرباز افراد عوام کو لوٹنے کے نت نئے طریقے اپناتے رہتے ہیں اب ڈکیتیاں کرنے والے ایک گینگ کا عوام کو لوٹنے کے لءے ایک انوکھا طریقہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلوہ تقسیم کرنے کے بہانے ڈکیتیاں کرنےوالا حلوہ گینگ پنجاب پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ چار رکنی حلوہ گینگ میں خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس کےمطابق ملزمان خیرات کاحلوہ گھروں میں تقسیم کرنے کے بہانے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 3لاکھ نقدی ،طلائی زیورات و دیگرقیمتی اشیاءبرآمد کر لی گئیں ہیں۔ملزمان کو ہیومن انٹیلی جینس ، تکنیکی بنیادوں اور سیف سٹی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں عاطف ، خرم ، قیصر فاروق، عائشہ قیصر شامل ہیں۔ حلوہ گینگ کی گرفتاری پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز لاہورنے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔