پاک بھارت ٹاکرا، سٹے باز سرگرم ہوگئے

پاک بھارت ٹاکرا، سٹے باز سرگرم ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں سٹے بازوں نے پاک بھارت میچ کو سب سے بڑا ٹاکرا قرار دے دیا، بکیز نے بھی انڈیا کو ہارٹ فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

اتوار کے روز کھیلے جانے والے میچ پر اربوں روپے کا سٹہ کھیلے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کے کریک ڈاؤن سے بچنے کیلئے بکیز نے لاہور میں محفوظ مقام پر منتقلی کے ساتھ موبائل نمبر بھی تبدیل کرلیے ہیں۔ بکیز کی جانب سے بھارت 43 پیسے ریٹ کے ساتھ فیورٹ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جیت کا بھاؤ 1 روپے 57 پیسے نکالا گیا ہے، بارش کی پیشن گوئی کے باوجود میچ مکمل کھیلے جانے کا ریٹ بھی 32 پیسے ہے جس کا مطلب کے میچ مکمل یا نامکمل ہونے پر بھی جوا کھیلا جارہا ہے۔