سٹی 42: فورٹ عباس میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت محمود بسرا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق مروٹ پولیس نے شوکت بسرا کو مروٹ کے قریب حراست میں لینے کی کوشش کی، جہاں وہ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔شوکت محمود بسرا نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، جس کے باعث ان کے تمام طے شدہ پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس مسلسل ان کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔