شہباز علی:شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
پیکو روڈ، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔
دوسری جانب بارش کے اثرات کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پڑے۔ ماڈل ٹاؤن میں جاری کرکٹ میچز بارش کے باعث عارضی طور پر روک دیے گئے، جبکہ دیگر آؤٹ ڈور سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان برقرار ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب بارش کے بعد مختلف شاہراہوں ،نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی۔موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
متعدد شاہراہیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے سے آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔