ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کیلئے مون سون آؤٹ لک جاری، سیلابی صورتحال کا خدشہ

ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کیلئے مون سون آؤٹ لک جاری، سیلابی صورتحال کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے لیے مون سون آؤٹ لک جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان  ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، گرمی کی شدت سے گلیشیئرز اور برف تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے جبکہ بلند اور حساس علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا  بھی خدشہ ہے۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے  دریاؤں، ندی نالوں کے قریب رہنے والی آبادی کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer