عابد چودھری:شاہ عالم مارکیٹ میں ایک پلازے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو ٹیموں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔