ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا دوسرا ہفتہ جاری ہے، جس کے باعث اہم اور معمول کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے جا سکے۔
عدالت عالیہ میں اس دوران صرف ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری ہے، جبکہ دیگر معمول کے کیسز تعطیلات کے اختتام کے بعد مقرر کیے جائیں گے۔
گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث عدالت میں وکلاء اور سائلین کی آمد معمول سے کم رہی، جبکہ عدالتی احاطے میں غیر معمولی خاموشی دیکھنے میں آئی۔
حکام کے مطابق تعطیلات کے دوران عدالتی سرگرمیاں محدود رہیں گی اور صرف ضروری و فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رکھی جائے گی۔