زاہد چودھری :محکمہ صحت میں مہنگے داموں ویئر ہاؤس کرایہ پر لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے, آڈٹ رپورٹ کے مطابق ویئر ہاؤس کے حصول میں سنگین بے ضابطگیاں جاری ہیں، جس پر مالی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کرایہ کی مد میں ٹی سی ایس کو 12 کروڑ86 لاکھ کی ادائیگی کی گئی،ویئرہاؤس کرایہ پر لیتے وقت سرکاری جگہ نہ ہونے کاسرٹیفیکیٹ پیش نہیں کیا گیا،ویئر ہاؤس کرایہ پر لینے کیلئے محکمہ ایکسائز سے کرائے کا تخمینہ بھی نہیں لگوایا گیا،کرائے پر وئیر ہاؤس لینے کیلئے سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔
آڈت رپورٹ کے مطابق وئیر ہاؤس میں ادویات و طبی سامان کی ترسیل پرائیویٹ افرادکرتے رہے ،ویئر ہاؤس کرایہ پر لینے سے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ۔
آڈیٹر جنرل نےمحکمہ صحت کو انکوائری کرکے ذمہ داران کا تعین کرنے کا حکم جاری کر دیا۔