ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد ارکان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں کہ کس جماعت کو ووٹ ڈالیں؛ فیصل کریم کنڈی

آزاد ارکان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں کہ کس جماعت کو ووٹ ڈالیں؛ فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ روکنا حکومت کا کام ہے۔

ان خیالات کا اظہار  گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ہارس ٹریڈنگ سے جان چھڑائے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیشن سے متعلق خط مل چکا ہے، آج ہی ہم اپنے آفس سے اس خط کو پراسس کریں گے۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت 5 سینیٹ نشستیں اپوزیشن کو دے اور 6 نشستیں خود لے، 35 آزاد ارکان ہیں، پھر ہم چھٹی نشست کے لیے بھی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ سینیٹ کی چھٹی نشست بھی جیتیں، مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام سے میری ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اکٹھی سینیٹ الیکشن لڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 35 آزاد ارکان کسی جماعت کے نہیں، آزاد ارکان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں کہ کس جماعت کو ووٹ ڈالیں۔