ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی پی پی جنرل سیکرٹری  کی لیسکو چیف سے ملاقات،بجلی کے مسائل  تبادلہ خیال

آئی پی پی جنرل سیکرٹری  کی لیسکو چیف سے ملاقات،بجلی کے مسائل  تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی: آئی پی پی کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے شعیب صدیقی نے لیسکو چیف رمضان بٹ سے ملاقات کی، جس میں پی پی 149 میں بجلی کے کھمبوں، سپلائی لائنز اور ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی پی پی کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے شعیب صدیقی نے سی ای او پارک ویو سٹی جنید امین اور عمیر ہارون کے ہمراہ لیسکو چیف رمضان بٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی پی 149 میں بجلی کے کھمبوں، سپلائی لائنز اور ٹرانسفارمرز کی تنصیب سمیت گڑھی شاہو، باجہ لائن، سحر روڈ اور مغلپورہ جیسے علاقوں میں بجلی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سی ای او لیسکو رمضان بٹ نے تمام کام جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی، جبکہ جمیل آباد، سنگھ پورہ، جی ٹی روڈ اور کچی آبادیوں کی عوامی شکایات بھی زیر بحث آئیں۔

 شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ لیسکو چیف کی زیر نگرانی محکمے پر عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔