ویب ڈیسک : پنجاب کے ضلع اٹک میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب کا پانی گہرا ہونے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیب کے علاقے پیرانہ گائوں میں پیش آیا جہاں ماں بیٹے اور بیٹی سمیت ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون نے ڈوبتے بچوں کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگائی تھی۔
تالاب کا پانی گہرا ہونے کے باعث تینوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔