ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ کا شیڈول جاری

اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:  اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا.

کرکٹ ایونٹ 12 سے 29 جولائی 2028 تک کھیلی جائیں گی,اولمپک گیمز کے میڈل میچز 19 جولائی اور 29 جولائی کو ہوں گے,لاس اینجلس اولمپکس باضابطہ 14 سے 30 جولائی 2028 تک منعقد ہوں گے,اولمپک گیمز میں کرکٹ اور کچھ دیگر ایونٹس چند دن پہلے ہی شروع ہو جائیں گے,پہلا مرحلہ 12 سے 18 جولائی تک کھیلا جائے گا، 19 جولائی کو میڈل میچز ہوں گے.

دوسرا مرحلہ 22 سے 28 جولائی تک ہوگا، اور فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا,اولمپک گیمز 30 جولائی کو اختتام پذیر ہوں گے,ایل اے 28 کے انتظامیہ نے ابھی مقابلوں کی ترتیب کا اعلان نہیں کیا,آئی سی سی 17 سے 20 جولائی کے درمیان سنگاپور میں سالانہ کانفرنس منعقد کریگا,سالانہ کانفرنس میں اولمپکس کے لیے کوالیفکیشن کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا.

ٹیموں کا تعین آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر منتخب کرنے کی تجویز دی گئی ہے,ٹیموں کا انتخاب کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے,کوالیفائنگ راؤنڈ سے ایسوسی ایٹ ممالک کو بھی شامل ہونے کا موقع مل سکتا ہے.