شاہد سپرا:شہر میں بلا تعطل گیس فراہمی کا 9 سال بعد مکمل ہونے والا میگا پراجیکٹ اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک کو عملی طور پر دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے تاکہ پریشر میں بہتری اور فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
فیروزپور روڈ باؤنڈری بنا کر ہائی پریشر پائپ لائنز بچھا کر نیٹ ورکنگ کو تقسیم کر دیا گیا,نیٹ ورکنگ میں تقسیم سےشہر یوں کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی,لاہور ریجن کےنیٹ ورک کو عملی طور پر ایسٹ اور ویسٹ ریجنز میں شامل کر دیا گیا.
ایسٹ ریجن میں ہربنس پورہ، ڈیفنس، کینٹ اور شالامار, شاہدرہ، راوی روڈ، شاہ عالم، اندرون لاہور، گڑھی شاہو، باغبانپورہ,مناواں، واہگہ، زمان پارک، جی او آر ون، شادمان، شاہ جمال,یوحنا آباد، نشتر ٹاؤن اور گلبرگ کے علاقے شامل ہیں۔
ویسٹ ریجن میں فیصل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن، ٹاؤن شپ ،گرین ٹاؤن ,جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، موہلنوال، سندر، رائیونڈ ,ماڈل ٹاؤن، منصورہ، اقبال ٹاؤن، سمن آباد، گلشن راوی ،سبزہ زار، چوبرجی، اسلامیہ پارک، اچھرہ و دیگر علاقے ویسٹ ریجن میں شامل ہیں۔