عظمت مجید :بارشوں پیش نظر ڈینگی کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔محکمہ صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو ڈینگی کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ ڈینگی بخار پر قابو پانے کے لیے دستیاب کیڑے مار ادویات اور طبی سامان کے معقول استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ڈینگی سے متعلق تمام آلات یعنی سپرے پمپس، ہینڈ کیری فوگنگ مشینوں اور گاڑیوں میں نصب فوگنگ مشینوں کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے،
ڈینگی کنٹرول کی سرگرمیوں میں مصروف دیگر محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کریں، ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول ایس او پیز 2023-24 پہلے ہی شائع کرکے تمام اضلاع میں پھیلائے جا چکے ہیں۔خاص طور پر مون سون اور پری مون سون سیزن کے دوران عمارتوں کی چھتوں کی اہم نگرانی کی جائے