لاہور کے سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت

 لاہور کے سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : لاہور کے سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت، دبئی میں نواز شریف سے ملاقاتوں کے بعد آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں چند روز قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کا امکان ہیں جبکہ آصف زرداری جہانگیر ترین سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کا بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا لاہور میں بڑے سیاسی اکٹھ کا امکان بھی ہے۔