سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 20 اراکین کے دستخط سے اپنی درخواست اسپیکر کے پاس جمع کروادی۔
9 مئی کے بعد سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی عدم حاضری کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکر آغا سراج درانی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی درخواست دے دی۔
اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی کے چیمبر میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار، سینیٹر نسرین جلیل، اراکین اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی بھی موجود تھے۔