ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب قوم جاگ جاتی ہے تو گھروں میں انقلاب آ جاتا ہے،عمران خان

عمران خان،تحریک انصاف،پی پی 170،خطاب،سٹی42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کا لاہور پی پی 170 میں پاور شو،جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جب ایک قوم جاگ جاتی ہے تو اس کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ اس قوم کی بہنیں،بچے مائیں جاگ جاتی ہیں گھروں میں انقلاب آتا ہے۔اپنی فیملیز اور خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ غلام قوم کبھی اوپر نہیں اٹھ سکتی جو بھی قوم غلام ہو ترقی نہیں کر سکتی۔یہ الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ایک طرف غلام ہیں پیسے کی غلامی کرنے والے ہیں جو اپنا پیسہ بچانے کے لئے یہ کسی کی بھی غلامی کرنے کو تیار ہیں۔یہ لوگ یہاں سے پیسہ بناتے ہیں ان کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں۔دو خاندان برسوں سے حکومت کر رہے ہیں،ان دو پارٹیوں کے خلاف ہم الیکشن لڑ رہے ہیں۔اگر آپ غلام ہیں تو اقبال کے شاہین کبھی نہیں بن سکتے۔

پاکستان اس لئے نہیں بنا کہ امریکیوں کی غلامی کریں پرواز صرف آزاد انسان کی ہوتی ہے غلام انسان نیچے رہتا ہے۔