وزیراعلی نے جنرل اسپتال میں خاتون سےدست درازی کےواقعہ کا نوٹس لے لیا

 وزیراعلی نے جنرل اسپتال میں خاتون سےدست درازی کےواقعہ کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلی پنجاب  نے جنرل ہسپتال میں اٹینڈنٹ خاتون سے ہراسگی کےواقعہ کانوٹس لے لیا, سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے جنرل ہسپتال کے ایم ایس سے2روز میں واقعہ  کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
  تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ  پنجاب  نےجنرل ہسپتال میں اٹینڈنٹ خاتون سے ہراسگی کےواقعہ کانوٹس لے لیا ،سیکرٹری صحت محمدعامر جان کی ہدایت پر ایم ایس جنرل ہسپتال نے یورالوجی کے ڈائلسز یونٹ کے اہلکار غضنفر کو فوری معطل کرکے انکوائری کاحکم دےدیا۔تفصیلی انکوائری رپورٹ آنے سے تمام حقائق  سامنے آئیں گے اور اس واقعہ میں ملوث اہلکار  کیخلاف  قانونی و انضباطی کارروائی کی جائے گی،

سیکرٹری صحت کی اٹینڈنٹ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی جبکہ انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی جائے گی۔

 واضح رہے جنرل اسپتال کے شعبہ یورالوجی کے ڈائلسز یونٹ میں اٹینڈنٹ خاتون سے دست درازی، ڈائلسز ٹیکنیشن غضنفر عباس کے خلاف دست درازی کا الزام ثابت ہوگیا۔ اسپتالوں میں بھی خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیاجانے لگا،جنرل اسپتال کے شعبہ یورالوجی کے ڈائلیسز یونٹ میں اٹینڈنٹ خاتون سے دست درازی کا واقعہ سامنے آنے پر ڈائلسز ٹیکنیشن غضنفر عباس کے خلاف دست درازی کا الزام ثابت ہوگیا،اسپتال انتظامیہ سنگین واقعہ کو چھپانے کے لئے کوشاں ہے .

دست درازی کے واقعہ کو چھپانے  کے لئےمریضہ کو ہی ڈسچارج کر دیا، اٹینڈنٹ سے دست درازی پر گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضہ کو ہی علاج سے محروم کر دیا، خاتون اٹینڈنٹ کی تحریر شکایت کے باوجود انتظامیہ واقعہ پر کارروائی سے گریزاں ہے، ڈیوٹی پر ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے باز پرس بھی نہیں کی گئی۔