سفاک عورت کی زندگی کی کہانی پر ویب سیریز

سفاک عورت کی زندگی کی کہانی پر ویب سیریز
کیپشن: دائی ویب سیریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: غیر قانونی اسقاط حمل جیسے گھناؤنے اور اہم ترین موضوع پر بنائی گئی دل دہلانے دینے والی ویب سیریز دائی کا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

اردو فلکس کی اس ویب سیریز کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ اداکارہ فریحہ الطاف دائی (باجی) کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جو غیر قانونی اسقاط حمل کی ماہر ایک بے رحم عورت ہے اور تکلیف دہ طریقے سے یہ غیر قانونی دھندہ کرتی ہے۔ اس عمل کے دوران اس پر قتل کا الزام بھی ہوتا ہے۔
ویب سیریز ایک کرائم تھرلرہے جس  کے ایگزیکٹو پروڈیوسر فرحان گوہر، پرڈیوسر نعمان خان، ڈائریکٹر فرخ فیاض اور مصنف سید محمد احمد ہیں۔ جبکہ کاسٹ میں فریحہ الطاف، سہیل سمیر، سبحان اعوان، نمرہ شاہد، اسفند یار، محسن اعجاز، زارا اور راجا شاہد شامل ہیں۔یہ ویب سریز جلد ہی اردو فلیکس پر دکھائی جائے گی جو کہ ایپل ایپ سٹور، گوگل پلے، روکو ٹی وی اور اینڈرائیڈ ٹی وی پر دستیاب ہے۔