ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے سرگرم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے  صوبائی وزیر قانون کی ملاقات کی، اہم انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کا کہنا تھا کہ جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔
  تفصیلا ت کےمطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدامیربھٹی  سےصوبائی وزیرِقانون راجہ محمد بشارت ن کی ملاقات ، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی بھی ملاقات میں  موجود تھے جبکہ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید، پرنسپل سٹاف آفیسرمحمد یار ولانہ اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری مسعود ارشد بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدامیر بھٹی نےصوبے کی عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا ۔ عدالتوں میں آ نیوالے سائلین، وکلا، ججز اورسٹاف کی سہولت اور سکیو رٹی  کیلئےہرممکن اقدامات  کیےجائیں۔ عدالتوں  کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کی فراہمی بھی وقت کا اہم تقاضا ہے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر  نےچیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اوران کے وژن کو سراہا ۔

حکومتی عہدیداروں نے جلد و معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے عدالت عالیہ لاہور کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور تائید کی اورمکمل سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی۔