ٹویٹر نے فلیٹس فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا

ٹویٹر نے فلیٹس فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ فلیٹس کا فیچر تین اگست سے ختم کیا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر ایپ میں ٹائم لائن کے اوپری حصے میں دیے گئے فیچر کے تحت صارفین مختلف تصاویر یا پھر تصاویر پر کیپشن کے ذریعے اپنا پیغام دوسروں سے شیئر کر سکتے تھے۔ فلیٹس کا فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین دونوں ہی استعمال کر سکتے تھے۔ ٹرکے فلیٹس فیچر کے تحت صارفین کو یہ سہولت حاصل تھی کہ ان کی ٹویٹ چوبیس گھنٹے کے بعد پروفائل سے غائب ہو جاتی تھی۔ سنیپ چیٹ اور فیس بک طرز کا یہ فیچر لانچ کیے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔
اسی دوران جون 2021 میں ٹویٹر کی جانب سے یہ اعلان بھی سامنے آیا تھا کہ ’آمدن میں اضافے کے لیے فلیٹس پر اشتہار چلائے جائیں گے۔ رواں برس مارچ میں فیچر کا اعلان کرتے وقت ٹویٹر کے پروڈکٹ لیڈر کیوان بیکپور کا کہنا تھا کہ فلیٹنگ ٹویٹس صارف کی ٹائم لائن پر نہیں شائع ہوں گی اور نہ ہی ان پر دیگر صارفین تبصرہ یا ’لائیک‘ کر سکیں گے، بلکہ صرف ڈائریکٹ میسج کے ذریعے عارضی ٹویٹ پر تبصرہ کیا جا سکے گا۔ ۔

کیوان کے مطابق فلیٹنگ ٹویٹس سے لوگوں کو اپنے عارضی خیالات شیئر کرنے میں مدد ملے گی جو شاید وہ باقاعدہ ٹویٹ کر کے صارفین کے ساتھ نہ شیئر کرنا چاہتے ہوں۔