سٹی42(مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کچھ عرصہ پہلے اپنی متنازعہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی جبکہ اہم سیاسی شخصیات اور مقامات پر بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے حریم شاہ کو سخت تنقید کے بعد کچھ عرصے کے لئے ملک سے باہر رہنا پڑا تھا۔
@hareemshah9990 ♬ Haan Tu Hain (From "Jannat") - Pritam & KK
یاد رہے کہ حریم شاہ کے والد نے بیٹی کی ناپسندیدہ حرکتوں کی وجہ سے تنگ آکر سوشل میڈیا پر معافی مانگی تھی جس کے بعد حریم شاہ نے آئندہ متنازعہ ویڈیوز بنانا بند کردیا تھا سوشل میڈیا پر متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اور حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حریم شاہ اور ڈاکٹر فاروق ستار کو اکٹھے دکھایا گیا ہے۔
@hareemshah9990 ♬ original sound - hareemshah9990
ویڈیو میں ڈاکٹر فاروق ستار انتہائی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں جبکہ حریم شاہ پر اعتماد اور ہنستی کھلکھلاتی دکھائی دے رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی شرمیلے اور منکسرالمزاج فاروق ستار کی حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو پر انتہائی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار سے ویڈیو کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ اور صندل خٹک نے ٹک ٹاک سے بڑھ کر اب میوزک ویڈیوز کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ چند ماں قبل حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک میوزک ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ یہ میری پہلی میوزک ویڈیو ہے، امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور آپ اس سے محظوظ ہوں گے۔