سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، سوموار کے روز سونے کی قیمت میں پانچ سو روپے کا مزید اضافہ دیکھا گیا، جیولرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث سونا مہنگا ہوا ہے۔        

رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے بڑھ گی جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ تراسی ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی ہے جبکہ بائیس قیراط فہ تولہ سونا چھتر ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن طاہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث سونے کی قیمت بڑھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزار چار سو سولہ ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم ہے۔