( سٹی 42 ) ایف بی آر نے مریم نواز، نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کر کے نوٹسز جاری کردیئے، ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی کیلئے 23 جولائی تک مہلت دیدی۔
تفصیلات ایف بی آر انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 کے نوٹسز بھی جاری کر چکا ہے۔ مریم نواز پر 6 لاکھ 57 ہزار انکم سپورٹ لیوی، 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا۔ جبکہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ مریم نواز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 13 کروڑ 14 لاکھ پرٹیکس عائد کیا گیا جبکہ مریم نوازکو انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 6 لاکھ 57 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا۔
ایف بی آر نے نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی، 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نصرت شہباز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 1 کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار پر ٹیکس عائد کیا گیا تھاجبکہ انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 90 ہزار210 روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔
ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو اکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری کی جائے گی۔