بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا شوہر کو مہنگا پڑگیا

بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا شوہر کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر بڑی سزا، جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو 11 ماہ قید کی سزا دے دی گئی۔

ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے کیس میں پہلا فیصلہ سنا دیا، شہری راشد کو 11 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ راشد پر الزام تھا کہ اس نے پہلی بیوی شمیم کی اجازت کے بغیر شادی کی جبکہ اس کے تین بچے تھے، عدالت میں استغاثہ دائر ہونے پر عدالت نے باقاعدگی سے سماعت کی۔

عدالتی فیصلے کے فوری بعد پولیس نے راشد کو اپنی حراست میں لے لیا، راشد کی پہلی بیوی اچھرہ کی رہنے والی تھی اس نے راشد کے خلاف دعویٰ دائر کیا کہ اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی ہے اس سے اجازت تک نہیں لی جبکہ قانون ہے کہ اجازت کے بغیر شوہر دوسری شادی کرے تو اسے سزا دی جائے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ اسے اس قانون کے تحت سزا دی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے راشد کو 11 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔