فیفا ورلڈکپ 2018 کا فائنل میچ آج کھیلا جائے گا

فیفا ورلڈکپ 2018 کا فائنل میچ آج کھیلا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل آج کھیلا جائے گا، قومی فٹ بال ٹیم کے برازیلین ہیڈ کوچ جارج نوگیراجونیئر نے فٹ بال ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کو فیورٹ قرار دےدیا۔

 تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

فرانسیسی ٹیم آج اپنا تیسرا ورلڈ کپ فائنل کھیلے گی جب کہ کروشیا کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے اور یہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی 10ویں یورپیئن ٹیم ہے۔