کاہنہ میں نالے سے 35 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

کاہنہ میں نالے سے 35 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد
کیپشن: City42 - Deadbody
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان ) کاہنہ میں نالے سے 35 سالہ  نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کی دھمکی کام کر گئی، لاہور پولیس نے گھٹنے ٹیک دیئے

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ مکینوں نے گندے نالے میں ایک شخص کی تیرتی ہوئی لاش دیکھی تو انہوں نے ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر ریسکیو  اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش نالے سے باہر نکال لی۔پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

 خبر پڑھیں۔۔موبائل شاپ پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،سٹی42نےفوٹیج حاصل کر لی

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ سے ہوگا تاہم لاش کی شناخت کیلئے فنگر پرنٹس نادرا بھجوا دئیے گئے ہیں