سانحہ مستونگ و بنوں، آج پنجا ب میں یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں

سانحہ مستونگ و بنوں، آج پنجا ب میں یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) ساںحہ مستونگ اور بنوں  کےدلخراش واقعات پر  حکومت پنجاب آج یوم سوگ منا رہی ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کی سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔مستونگ اور بنوں میں دھماکے، ڈی آئی جی کا لاہور میں سرچ آپریشن کا حکم

سٹی 42 کے مطابق سانحہ مستونگ اور سانحہ بنوں کے سلسلہ میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج یوم سوگ منایا جارہاہے، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں ہے۔ نگران پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے سانحہ مستونگ پر انتہائی غم اور دکھ کا اظہار کیا۔

بلوچستان میں خودکش حملے کے دوران نوابزادہ میر سراج خان ریئسانی سمیت سو سے زائد افراد کی شہادت پر ملک بھر کی طرح پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بھی قومی پرچم سرنگوں ہے، ایس پی ہیڈ کوارٹر عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔

واضح رہے کہ13 جولائی کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں انتخابی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے  150 سے زائد زخمی ہوئے۔