ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ کی خصوصی کاوشیں، پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں اضافہ ہوا،ڈی جی پاسپورٹ

وزیر داخلہ کی خصوصی کاوشیں، پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں اضافہ ہوا،ڈی جی پاسپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ محسن اسپیڈ کی کوششیں رنگ لے آئیں ہیں، پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے،وزیر داخلہ کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی پاسپورٹ  کی عالمی دنیا میں پذیرائی ہوئی ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی  نے 126 ویں نمبر سے  98 نمبر پر آنے کی تفصیلات بتا دیں  ہیں ، انہوں نے کہا ہےکہ 36 لاکھ کے بیک لاگ کو ختم کیا ،نئی مشینیں لائی گئیں ،ڈنکی مارنے والوں اور غیر قانونی افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر  کاروائی کی گئی ،پاسپورٹ کے غلط استعمال کو روکا گیا ۔

 مصطفی جمال قاضی نےمزید بتایا کہ وزیر داخلہ نے  محکمہ پاسپورٹ میں اصلاحات کیں ،ایجنٹ مافیا اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا گیا ،ای پاسپورٹ اور سیکیورٹی فیچرز کو متعارف کروایا گیا ،وزیر داخلہ اب عوام کو جلد نئے جدید پاسپورٹ کی خوشخبری دینے لگے ہیں ۔

ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اب تاجر برادری کیلیے بزنس پاسپورٹ لا رہے ہیں،بزنس پاسپورٹ سے سرمایہ کاروں کو سہولیات ملیں گی ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی پاسپورٹ لو مزید ترقی ملے گی ۔