ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک سے قبل ! عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

رمضان المبارک سے قبل ! عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک سے قبل صوبے میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہونے کے خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں خیبرپختونخوا فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں آٹے کے ممکنہ بحران پر وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب سے خیبرپختونخوا گندم اور آٹے کی ترسیل پر غیر اعلانیہ پابندیاں تاحال برقرار ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب کی مختلف چیک پوسٹس پر گندم اور آٹے سے لدی گاڑیوں کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے، جس کے باعث صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے مراسلے میں بین الصوبائی سطح پر گندم اور آٹے کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو رمضان المبارک سے قبل صوبے میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا گندم کی پیداوار میں خود کفیل نہیں اور صوبہ پنجاب پر انحصار کرتا ہے، اس لیے پنجاب میں قائم غیر قانونی چیک پوسٹس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کی سفارش کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer