ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کاجدیدڈرون مانیٹرنگ سسٹم متعارف 

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کاجدیدڈرون مانیٹرنگ سسٹم متعارف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی:   پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید ڈرون مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا کر عوامی تحفظ اور ٹریفک نظم و ضبط کے لیے ایک مؤثر قدم اٹھا لیا ہے۔

ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے 24/7 سرویلنس کی جاتی ہے، جس سے جرائم اور ٹریفک مسائل کی بروقت نشاندہی ممکن ہوئی ہے۔ سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے دوران ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ پولیس کے تعاون سے فوری اور مؤثر کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

لاہور میں ڈرون سرویلنس کے دوران پتنگ بازی کے واقعات کی نشاندہی کی گئی جبکہ رائیونڈ سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب کوڑا جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے والے عناصر کی بھی شناخت ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ڈرون مانیٹرنگ کی مدد سے جرائم کی روک تھام، ٹریفک کے نظام میں بہتری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔