ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ناکے پر شہری کو روکنے پر پولیس افسران معطل، تحقیقات جاری

لاہور: ناکے پر شہری کو روکنے پر پولیس افسران معطل، تحقیقات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے شفیق آباد میں ناکے پر کار سوار شہری کو روکنے کے واقعے پر پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے چیکنگ کے دوران کار سے پسٹل برآمد ہونے پر شہری کو تھانے لے جایا گیا، جہاں پسٹل کا لائسنس منگوانے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔

بعد ازاں شہری کی شکایت پر ایس ایچ او عاصم حمید، اے ایس آئی اور چار دیگر اہلکاروں کو معطل کر کے ہتھکڑیاں لگا کر پولیس لائنز پیش کیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔