ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد

چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی :احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی۔
احتساب عدالت لاہورمیں چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی طلب کرنے پر احتساب عدالت میں پیش ہوئے،سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگربھی پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے ریفرنس پر سماعت کی،دیگر شریک ملزمان خالد محمود چٹھہ، سلمان احمد ، اسد علی، نعیم اقبال، محمد اصغر ،آصف محمود راٹھور اور مظفر اقبال شامل ہیں،دو نئے شریک ملزمان کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس جمع کرایا گیا اورنئے ملزمان کی وجہ سے تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادت ریکارڈ کرانے کیلیے طلب کر لیا۔

عدالت نے کہاکہ حاضری سے مستقل استثنیٰ کے باعث آئندہ پرویز الہی کو پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہے،ان کے نمائندے ٹرائل کیلئے ان کی جگہ پیش ہوں۔