ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 خوارج جہنم واصل  

ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 خوارج جہنم واصل  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان  میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد کے مطابق ڈی آئی خان میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا، پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے دو خوارج ہلاک ہوگئے۔

 انہوں نے بتایا کہ کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 صاحبزادہ سجاد احمد کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔