ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر کپتان اور کوچ  نے معذرت کر لی

محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر کپتان اور کوچ  نے معذرت کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کے باعث ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے محمد رضوان سے ملاقات کے دوران اپنے رویے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور معذرت کی۔

میلبرن رینیگیڈز کے کپتان وِل سدرلینڈ نے کہا کہ میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا، اپنے رویے پر شرمندہ ہوں۔ آپ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان نے مینجمنٹ کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، کیونکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ کم ہونے پر انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کرکے میدان سے واپس بلایا گیا تھا۔