سلمان سلیم: ایم اے جناح روڈ پر واردات کے بعد فرار ہونے والا ڈاکو شہری نے مار گرایا ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی ٹونٹی ون نے حاصل کرلی .
فوٹیج موٹرسائیکل سوار دو ڈاکووں کو شہری سے واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے, ملزمان نے ڈیکوریشن کی دکان پر واردات کی کوشش کی.
ملزمان شہری سے نئی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے لگے تھے، ملزمان کے فرار ہوتے ہی شہری نے اسلحہ نکالا اور فائرنگ شروع کردی۔
شہری کی فائرنگ سے فرار ہوتے ہوئے ڈاکو چلتی موٹرسائیکل پر گولی لگنے سے گر پڑھا، دوسراڈاکو زخمی ساتھی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، واقعے میں راہگیر بھی زخمی ہوا۔