ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ 15 جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروسز کے متاثر ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔
پی ٹی اے نے اعلامیے میں کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی، روٹین سب میرین کیبل کی مرمت کا عمل جاری ہے۔
اتھارٹی کے مطابق سب میرین کیبل کی دیکھ بھال کا عمل جاری ہے، تاہم اس سے انٹر نیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی ۔ پی ٹی اے نے کہا کہ انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔