محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر اور کئی دیگر منصوبوں کا فیتہ کاٹ دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں پنجاب کے تیسرے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ محسن نقوی نے سکوائش اکیڈمی اور گوجرانوالہ جمخانہ کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے آج گوجرانوالہ میں 17 کلومیٹر طویل وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ اور گوجرانوالہ پسرور روڈ سیکشن ایکسپریس وے کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ 


بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں صوبائی و وفاقی محکموں کے 124 این او سیز ایک چھت تلے ملیں گے۔بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں صوبائی و وفاقی محکموں کے 24 کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

وزیر اعلی محسن نقوی نےصوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے قائم بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر  کا افتتاح کرنے کے بعد سنٹر میں ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا،انہوں نے صوبائی اور وفاقی محکموں کے کاونٹرز کا معائنہ کیا،  عملے سے مصافحہ کیا اور یہاں آنے والے کاروباری افراد کو این او سیز کا اجراء مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کے افتتاح کے بعد کہا کہ لاہوراور سیالکوٹ کے بعد آج گوجرانوالہ میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرفنکشنل کر دیا گیا ہے۔  فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر ز جلد فنکشنل کردیئے جائیں گے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی پراجیکٹ ہیڈ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔

سکواش اکیڈمی کا دورہ

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے  سکوائش اکیڈمی کا دورہ کیا ۔ سکوائش کے کھیل کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر  صوبائی مشیر وہاب ریاض نے  اکیڈمی کے کورٹ میں سکوائش  کھیلی۔

صوبائی وزراء، ایس ایم تنویر۔ منصور قادر،عامر میر، بلال افضل ،مشیر کھیل وہاب ریاض،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس۔ سیکرٹری صنعت،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ۔ صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔