ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، لوٹنے سے پہلے سیدھی فائرنگ کی فوٹیج سامنے آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈاکوؤں نے فیملی کو شدید خوفزدہ کر کےدلیری کے ساتھ لوٹا اور سہولت کے ساتھ فرار ہو گئے۔

 ڈکیتی کی یہ خوفناک واردات کراچی کے علاقے اورنگی تھانے کی حدود بنارسی ٹاؤن میں ہوئی۔ قانون نافذ کرنے والوں کے خوف سے آزاد ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا نشانہ ایک فیملی بنی۔ اس واردات کو سی سی ٹی وی کیمرہ نے بھی ریکارڈ کر لیا۔

سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلح ڈاکو گلی میں داخل ہوئے،  گھر کے باہر  موجود  فیملی کو ہراساں کیا۔  ان کے قریب آنے سے پہلے ہی دیوار پر گولی داغ دی۔ خوفزدہ فیملی کی خاتون نے اپنا پرس اور مرد نے جیب فی الفور خالی کر کے سب کچھ ڈاکو کو تھما دیا۔ لوٹ مار کرنے کے بعد سہولت سے فرار ہوگئے۔