سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے، عمران خان کا نیا الزام

Imran Khan PTI, Cypher Case, City42, Adiala Jail, Londen Plan, Supreme Court of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے۔ان کو  پبلک کے غصہ کا اندازہ نہیں ہے۔سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی۔ آج پیش گوئی کر رہا ہوں کہ ان کو دھچکا لگنے والا ہے۔

اڈیالا جیل میں بنائے گئے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے  گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ لندن پلان کےتحت مجھے جیل میں ڈالا، پی ٹی آئی کو ختم کرنےکی کوشش کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف ہمیشہ امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے، پرسوں ایک امپائر نے نوبال دی ہے، پیشگوئی کررہاہوں ان کےساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔

کسی صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ممکن ہے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی بہت پہلے یہ بتا چکی ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ بلاول بھٹو ہر جلسہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہیں۔ 
  عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے کیس ختم کر دیئے گئے، نوازشریف، آصف زرداری، مریم نواز نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں لیں، انہیں کوئی نہیں پوچھتا۔ توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے چھ لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی لی مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی

عمران خان نے کہا  کہ سائفر کا اوپن ٹرائل کیا جائے، یہ مجھے کہتے ہیں کہ سائفر کو سیکرٹ کیوں نہیں رکھا۔ عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کے پانچویں پارہ کی 8 ویں آیت پڑھ لیں۔ قران میں ہے کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو۔ان کے سارے کیسز بند ہیں ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔ڈونلڈ لو اور جنرل باجوا کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

بلے کے کیس کی سماعت کے لیے پانچ رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا ،سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے، عمران خان کا جیل میں ہونا پی ٹی آئی کا خاتمہ اور نواز شریف کے کیس معاف ہونا لندن پلان کا حصہ ہے۔ سب کچھ یہ بتانے کے لیے ہو رہا ہے کہ قانون سے بالاتر ہیں۔



پی ٹی ائی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی

انہیں لوگوں کا غصہ اٹھ فروری کو نظر ائے گا

پارٹی اس وجہ سے کرش نہیں ہوئی کیونکہ عوام ساتھ کھڑی ہے

لوٹوں کی حالت بھی اٹھ فروری کو نظر ائے گی

پی ٹی ائی کے 850 ٹکٹ تھے مشاورت کے لیے رجسٹر بھی جیل نہیں انے دیا گیا

بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا

نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا

نواز شریف نے ابھی بھی دو امپائر کھڑے کیے ہوئے ہیں

ایک ایمپائر نے نو بال دے دی ہے