معیشت کو طاقتور کرنا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، جہانگیر ترین

معیشت کو طاقتور کرنا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، جہانگیر ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ معیشت کو طاقتور کرنا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں کو ان کا حق دیں گے۔

جہانگیر ترین نے لودھراں کے حلقہ این اے 155 سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا، انہوں نے انتخابی مہم بھرپورطریقے سے چلانے کا عزم لئے لودھراں کے آئی پی پی رہنماؤں، کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں، جہانگیر ترین کا  کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے رکنے والے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی، ہم نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، ہم نے اجتماعی کام کرنے ہیں جس سے عوام خوشحال ہو، اگر ملک تگڑا ہو گا تو ہم بھی تگڑے ہوں گے، ملک کو ترقی کی راہ پر ہر صورت گامزن کریں گے۔