نمونیا کے کیسز میں اضافہ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

 نمونیا کے کیسز میں اضافہ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان: شدید سردی کی لہر میں نمونیہ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی جبکہ نمونیہ سے کیسس کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

 محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیہ کے مزید 51 نئے مریض ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ   پنجاب بھر میں نمونیہ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

  پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 326 نئے مریض سامنے آئے،دوسری طرف لاہور میں 1 ہفتے میں نمونیہ سے اموات کی تعداد 17 تک جاپہنچی۔

 اس کے علاوہ پنجاب بھر میں گزشتہ 7 روز میں 59 افراد نمونیہ سے جاں بحق ہوئے،طبی ماہرین نے شہریوں کو سخت احتیاط برتنی کی ہدایت کردی۔

 واضح رہے کہ نمونیا ایک خطرناک مرض ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں،نمونیا کی مختلف علامات میں  سینے میں تکلیف، سانس لینے میں دشواری، زور دار کھانسی، گلے میں درد، شدید تھکاوٹ کا احساس اور بخار وغیرہ شامل ہیں۔