سٹی42: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 28 جنوری کو کراچی کے باغ جناح میں جلسہ کریں گے۔
نواز شریف کی کراچی آمد کے سلسلے میں کل صوبائی قیادت کا اجلاس آج ہو گا جس میں دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے کراچی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس کے بعد مسلم لیگ نون کی طرف سےنواز شریف کی 28 جنوری کو کراچی آمد کا اعلان کیا جائے گا۔ لاہور میں مسلم لیگ نون پہلے ہی اس جلسہ کی تاریخ کا اعلان کر چکی ہے۔