ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیوایم کی حکومت سے علیحدگی؟اہم خبرآگئی

MQM
کیپشن: MQM
سورس: GOOGLE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے ،

فاروق ستارکا مزیدکہناتھاکہ ہمیں کسی کی نیت پرشکر نہیں کرنا چاہئے،پی ڈی ایم رویہ ٹھیک نہیں ہے ،رابطہ کمیٹی میں سلسلہ مشاورت کا عمل چل رہا ہے ، میں نے اپنی رائے دی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کاکہناتھا کہ حلقہ بندیوں سے جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور ہم کوفائدہ ہونا تھا،کراچی بہت بڑا شہر ہے، ایک میئر نہیں سنبھال سکتا،ان کاکہناتھا کہ یہ فیصلہ ہو چکا ہے ،جماعت اسلامی یا پیپلزپارٹی کا میئر آئے گا،اگر پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا تو انہیں ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہئے ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673777875-1310.jpg

فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیو ایم نے 200 سے زائد امیدواروں کو کھڑا کیا تھا،ملک میں سیاسی اور معاشی بحران ہے ،پی ڈی ایم کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے ، ہمیں کسی کی نیت پر شکر نہیں کرنا چاہئے، پی ڈی ایم رویہ ٹھیک نہیں ہے ، رابطہ کمیٹی میں سلسلہ مشاورت کا عمل چل رہا ہے ، میں نے اپنی رائے دی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں۔

ان کاکہناتھا کہ میں 2 سال سے پارٹی کو متحد کرنے کی کوشش کر رہا تھا،متحد ہونے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔